علاقائی خبریںقومی خبریں

پنجاب بھر میں موسلا دھار بارش،منگلا ڈیم بھر گیا،سیلابی خدشات

لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش

81 / 100 SEO Score

پنجابلاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس سے موسم خوشگوار تو ہوگیا تاہم شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگلا ڈیم اپنی مکمل گنجائش تک بھر گیا ہے، جبکہ دریائے ستلج میں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے امکان نے نشیبی علاقوں میں سیلابی خطرات بڑھا دیے ہیں۔
رات گئے پنجاب کے مختلف علاقوں لاہور، اوکاڑہ، کمالیہ، چنیوٹ، چونیاں، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھوانہ اور گوجرہ سمیت متعدد علاقوں میں تیز بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے۔

لاہور کے ڈیوس روڈ، گڑھی شاہو، مال روڈ، ائیرپورٹ، صدر، مغل پورہ، گلشن راوی، سمن آباد، چوبرجی اور علامہ اقبال ٹاؤن میں شدید بارش کے باعث سڑکیں تالابوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔
بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی، کئی فیڈر ٹرپ کر گئے اور پنجاب کے متعدد علاقوں میں شہریوں کو اندھیرے میں رات گزارنا پڑی۔
پنجابدوسری جانب اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، کمالیہ، فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

7 اکتوبر کو پاکستان کے آسمان پر سال کا پہلا سپر مون جگمگائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button