قومی خبریں
پنجاب بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت صوبے بھر میں سیکیورٹی بڑھانے کا حکم دے دیا۔

پنجاب بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
ان کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ ہے۔ پولیس کی آپریشنل، اسٹریٹیجک، لاجسٹکس تیاریاں مکمل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122، سیکیورٹی اداروں سے رابطے میں ہیں۔ پنجاب پولیس اپنی افواج کے شانہ بشانہ دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے