مریم نواز نے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن ڈے پر پیغام میں کہا کہ ہوا بازی نے دنیا کو ایک گلوبل ویلیج میں بدل دیا ہے، اس سے فاصلے سمٹ گئے ہیں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایوی ایشن اور قومی ایئر لائن کو کھویا مقام واپس دلوانے پر وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیرِ اعظم کی کوششوں سے قومی ایئر لائن کو یورپ میں فلائٹ آپریشن کی اجازت ملی۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ معیشت، سیاحت اور عوامی روابط کے فروغ کے لیے ایوی ایشن کا کردار فراموش نہیں کیا جاسکتا۔