قومی خبریں
پنجاب:آسمانی بجلی گرنے کا خطرہ
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسم کی صورت حال پر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔

پنجاب:آسمانی بجلی گرنے کا خطرہ
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق گزشتہ شب آندھی، طوفان اور بارش کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں 2 شہری جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ 4 مئی تک جاری رہے گا۔ آئندہ 3 روز میں آسمانی بجلی گرنے کے خدشات بھی موجود ہیں۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آج بھی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کا امکان ہے۔ راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال اور بہاولپور ڈویژن میں بارش متوقع ہے۔