قومی خبریں
پشین: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے پشین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے خود کش حملہ آور سمیت فتنہ الخوارج کے5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔


پشین: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک خوارج متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ ملک بھر سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
راولپنڈی: فیکٹری میں لگی آگ بجھائی نہ جا سکی، عمارت گرنے کا خدشہ

پشین









