جرم و سزا
پشاور: کراچی پولیس کی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار
کراچی پولیس نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے 3 افراد کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پشاور: کراچی پولیس کی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار
پولیس کے مطابق ملزمان پیپلز پارٹی کے سابق کونسلر فائق، کارکن اسماعیل اور ساجد کے قتل میں مطلوب تھے۔ ملزمان گلشن اقبال شانتی نگر کے سابق کونسلر کے قتل میں بھی ملوث ہیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کے مفرور 3 ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔







