قومی خبریں
پشاور میں پرانی عمارت گرنے سے 5 افراد ملبے تلے دب گئے
پشاور: خیبر پختونخوا کے شہر پشاور کے علاقے صدر میں ایک پرانی عمارت گرنے کے نتیجے میں 5 افراد ملبے تلے دب گئے۔

پشاور: خیبر پختونخوا کے شہر پشاور کے علاقے صدر میں ایک پرانی عمارت گرنے کے نتیجے میں 5 افراد ملبے تلے دب گئے۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔ صدر بازار میں جی پی او کے سامنے عمارت کا ایک حصہ گرنے سے 5 افراد ملبے تلے دب گئے، جن میں سے 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں مزید متاثرین کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔