بین الاقوامی

امریکن 104 فیصد ٹیرف، چین بھی ڈٹ گیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین پر عائد 104 فیصد تجارتی محصولات کے بعد چین بھی ڈٹ گیا

امریکن 104 فیصد ٹیرف، چین بھی ڈٹ گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے امریکی جوابی ٹیرف پر سخت ردعمل دیتے ہوئے جوابی اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ امریکہ چین پر دباؤ ڈالنے کے لیے ٹیرف کا غلط استعمال جاری رکھے ہوئے ہے۔ امریکی دباؤ کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ اس طرح کی غنڈہ گری کبھی قبول نہیں کریں گے۔ چین کو ترقی کے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ اپنے جائز حقوق، مفادات کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کرتے رہیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکہ مذاکرات کے ذریعے معاملہ حل کرنا چاہتا ہے تو اسے باہمی احترام، مساوات کا رویہ اپنانا ہو گا۔ چینی وزارتِ تجارت نے بھی کہا ہے کہ تجارتی جنگ نہیں چاہتے لیکن چینی عوام کے جائز حقوق، مفادات کو نقصان پہنچتا دیکھ کر چپ نہیں بیٹھ سکتے۔

امریکہ: بھارت نے 100 فیصد ٹیرف عائد کر کے دھوکا دیا 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button