جرم و سزا

پسند کی شادی پر میاں بیوی بچے سمیت قتل

کراچی میں گھگر پھاٹک کے قریب میاں بیوی اور بچے کی لاشیں ملی ہیں۔

85 / 100 SEO Score

پسند کی شادی پر میاں بیوی بچے سمیت قتلپسند کی شادی

ایس ایس پی ملیر عبدالخالق کا کہنا ہے کہ واقعہ پسند کی شادی کرنے پر پیش آیا، دونوں خاندانوں کے درمیان صلح کی بات کئی سال سے چل رہی تھی، گزشتہ رات لڑکی کے اہلخانہ نے کلہاڑی کے وار سے میاں بیوی اور بچے کو قتل کیا۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ متقول کے اہلخانہ کے آنے کےپسند کی شادی بعد ان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا، لاشیں قانونی کارروائی کے بعد اسٹیل ٹاؤن سرد خانے منتقل کی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  مقتولین کا تعلق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ سے ہے، قتل بظاہر ذاتی دشمنی پر کیا گیا۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

کراچی: جوڑے کا قتل، 11 افراد زیر حراست

پسند کی شادی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button