بین الاقوامی

میانمار: اموات 2719 ہو گئیں، 4521 افراد زخمی

میانمار میں آنے والے قیامت خیز زلزلے سے ہلاک افراد کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

میانمار: اموات 2719 ہو گئیں، 4521 افراد زخمی

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے سے اموات کی تعداد 2 ہزار 719 ہو گئی ہے۔ میانمار کے شہر ینگون میں زلزلے سے 4 ہزار 521 افراد زخمی اور 400 سے زائد تاحال لاپتہ ہیں۔

 میانمار میں آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے کے 3 دن بعد بھی ملبے تلے دبے افراد کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو آپریشن کو بجلی کی بندش، ایندھن کی قلت اور ناقص کمیونیکیشن جیسے مسائل کی وجہ سے مزید مشکلات کا سامنا ہے۔ بھاری مشینری کی کمی کے باعث لوگ 40 ڈگری سینٹی گریڈ میں اپنے ہاتھوں سے ملبہ ہٹا کر زندہ افراد کو تلاش کرنے پر مجبور ہیں۔ میانمار کے آرمی چیف کا کہنا ہے کہ زلزلے سے اموات کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہونے کا خدشہ ہے۔

میانمار: زلزلے سے تباہی 1002 ہلاکتیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button