علاقائی
پتوکی: میونسپل کمیٹی کے خلاف ھڑتال
میونسپل کمیٹی پتوکی کی ممکنہ بولی کو رکوانے کے لیے پتوکی شہر میں شٹر ڈاؤن ھڑتال اور تاجر برادری نے پرانی کچہری چوک میں احتجاج کیا

پتوکی:(صابر رانا) میونسپل کمیٹی کے خلاف ھڑتال۔ میونسپل کمیٹی پتوکی کی ممکنہ بولی کو رکوانے کے لیے پتوکی شہر میں شٹر ڈاؤن ھڑتال اور تاجر برادری نے پرانی کچہری چوک میں احتجاج کیا۔ پتوکی شہر میں میونسپل کمیٹی کی 512 دوکانوں کی دوبارہ نیلامی کی جانی تھی۔ اس ممکنہ نیلامی کو روکنے کے لیے تاجر تنظیموں نے ھڑتال کی کال دے رکھی تھی۔ تاجر تنظیموں کی اپیل پر شہر بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن اور احتجاج کیا گیا۔ احتجاج کو کامیاب بنانے کے لیے تاجر تنظیموں٫ وکلا برادری٫ سول سوسایٹی اور شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے بھر پور شرکت کی احتجاج کے دوران شہریوں کے حکومت مخالف نعرے۔ تاجر تنظیموں نے ممکنہ بولی کو قانونی طور پر روکنے کے لیے سٹے آرڈر بھی لے لیے ہیں۔