قومی خبریں

پتوکی: بینظیر انکم سپورٹ، رقم میں کٹوتی, خواتین حراساں کیا جانے لگا

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین میں مالی امداد کی تقسیم کے دوران مبینہ بے ضابطگیوں کا سلسلہ جاری

83 / 100 SEO Score

بینظیر انکم سپورٹپتوکی: بینظیر انکم سپورٹ، رقم میں کٹوتی, خواتین حراساں کیا جانے لگا

مختلف علاقوں میں بینظیر انکم سپورٹ فرنچائز مالکان کی جانب سے ایک ہزار سے تین ہزار روپے تک کٹوتی کرنے کی شکایات سامنے آ گئیں۔ متاثرہ خواتین کے مطابق رقم کم دینے کے ساتھ ساتھ انہیں شدید خوف و دباؤ کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ کٹوتی کے بعد خواتین کو دھمکایا جاتا ہے کہ اگر کسی کو بتایا یا شکایت کی تو ان کا نام سسٹم سے خارج کرکے امداد ہمیشہ کے لیے بند کر دی جائے گی۔
خواتین کا کہنا ہے کہ پہلے ہی معاشی حالات انتہائی خراب ہیں، اوپر سے حکومت کی طرف سے دی جانے والی امداد بھی پوری نہیں ملتی۔ اگر ہم آواز اٹھائیں تو ہمیں دھمکی دی جاتی ہے کہ ہمارا نام بینظیر انکم سپورٹ سے ختم کر دیا جائے گا۔
علاقہ مکینوں اور مستحق خواتین نے وفاقی حکومت، چیئرمین بی آئی ایس پی اور متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور کٹوتی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ مستحقین کو ان کا حق مکمل اور بلا خوف و خطر مل سکے۔

جہلم: جعلی بے نظیر انکم سپورٹ ٹیم گرفتار

بینظیر انکم سپورٹ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button