قومی خبریں
علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد میں طویل قیام
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں اپنا قیام طویل کرلیا۔

علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد میں طویل قیام
وزیراعلیٰ کے پی 4 دن سے اسلام آباد میں قیام پذیر ہیں۔ وہ عمران خان سے ملاقات کر کے ہدایات لینا چاہتے ہیں۔ علی امین عمران خان کو اپنی کارکردگی سے متعلق بھی آگاہ کریں گے۔ مختلف پالیسیز پر گائیڈ لائنز لیں گے، کچھ اہم فیصلوں پر عمران خان سے مشاورت بھی کریں گے۔ ترجمان وزیراعلیٰ نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ عمران خان کی مشاورت سے اہم فیصلے کرتے ہیں، انہوں نے عمران خان سے ملاقات کے لیے عدالت سے بھی رجوع کیا ہے۔