قومی خبریں

پاک فوج نے 23 مارچ کا خصوصی نغمہ جاری کر دیا

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے 23 مارچ یومِ پاکستان کی مناسبت سے خصوصی ملی نغمہ جاری کر دیا۔

پاک فوج نے 23 مارچ کا خصوصی نغمہ جاری کر دیا

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ نغمے کا عنوان ہے ’سب کا شجرہ پاکستان‘ ہے جس میں ملی جوش و جذبے، قومی یک جہتی اور حب الوطنی کا اظہار کیا گیا ہے۔ یومِ پاکستان کے حوالے سے جاری ہونے والا نیا ترانہ گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں ریلیز کیا گیا ہے۔ جس کی کمپوزیشن ساحر علی بگا اور بول نامور شاعر اور نغمہ نگار عمران رضا نے تحریر کیے ہیں۔ نغمہ قومی جذبے کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ نغمہ ’ایک دل ایک زبان ایک پاکستان‘ کا اہم پیغام دے رہا ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ جاری

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button