قومی خبریں

پاک بھارت جنگ: 36 گھنٹوں میں جنگ کی امکانات ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

مستند انٹیلیجنس اطلاعات ہیں کہ بھارت پہلگام واقعہ سے جڑے بے بنیاد اور خود ساختہ الزامات کو بنیاد بنا کر  24 سے 36 گھنٹے میں پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے۔

پاک بھارت جنگ: 36 گھنٹوں میں جنگ کی امکانات ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

عطا اللّٰہ تارڑ کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ جنگ سے ہونے والے نقصانات کی ذمے داری بھارت پر ہوگی۔ بھارت کی کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا بھر جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کا خطے میں مدعی، منصف اور جلاد کا خود ساختہ کردار مسترد کرتا ہے۔ پاکستان خود دو دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا میں کسی بھی شکل میں دہشت گردی کی سخت مذمت کرتا ہے۔ پہلگام واقعے کے بعد پاکستان نے ذمےدار ریاست ہونے کا ثبوت دیا۔ عطا تارڑ نے بتایا کہ پاکستان نے سچائی کا پتہ لگانے۔ محرکات جاننے کے لیے پہلگام واقعے کی آزادانہ اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیش کش کی ہے۔ تاہم بدقسمتی سے بھارت نے غیر معقولیت اور تصادم کے راستے پر چلنے کا انتخاب کیا ہے، یہ خطے اور دنیا میں تباہ کن نتائج کا باعث ہوگا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ غیرجانبدارانہ تحقیقات سے فرار بذات خود بھارت کے اصل مقاصد کو بےنقاب کرنے کے لیے بڑا ثبوت ہے۔ سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے اس طرح کےحملے کرنا بدقسمتی اور افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے کسی قسم کی فوجی مہم جوئی کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ بین الاقوامی برادری کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ جنگ کے تباہ کن نتائج کی ذمہ داری بھارت پر عائد ہوگی۔ پاکستان قوم اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرے گی۔

وزیراعلیٰ کرناٹک: جنگ کے خلاف بیان مہنگا پڑگیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button