بین الاقوامی
پاک بھارت تنازع، بھارت کا افغان وزیر خارجہ سے رابطہ
افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے بھارت کے نمائندے آنند پرکاش نے کابل میں ملاقات کی۔

پاک بھارت تنازع، بھارت کا افغان وزیر خارجہ سے رابطہ
افغان سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقات افغان وزارت خارجہ میں ہوئی۔ جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ سیاسی تعلقات، تجارت، ٹرانزٹ اور حالیہ علاقائی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آنند پرکاش بھارتی وزارت خارجہ میں پاکستان، افغانستان اور ایران ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل ہیں۔ افغانی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ افغانستان اور بھارت کے درمیان سفارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہوگا۔
پاک افغانستان مذاکرات، کردار ادا کرنے کو تیار ہیں: حافظ نعیم