بین الاقوامی
پاک بھارت تحمل کا مظاہرہ کریں: اقوامِ متحدہ
اقوامِ متحدہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پاک بھارت تحمل کا مظاہرہ کریں: اقوامِ متحدہ
اقوامِ متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے جاری کردہ بیان میں دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ ہم پاکستان اور بھارت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔ دونوں ممالک یقینی بنائیں کہ حالات مزید خراب نہ ہوں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہر مسئلہ بامعنی باہمی مشاورت سے پُرامن طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے اور ہونا چاہیے۔
سرحد پار کے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والا بھارتی فوجی گرفتار