کھیل

پاک بنگلہ ٹی ٹوئنٹی، پاکستان 74 رنز سے جیت گیا

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 74 رنز سے ہرا دیا، آخری میچ میں شکست کے باوجود سیریز 1-2 سے بنگلادیش کے نام رہی۔

86 / 100 SEO Score

پاک بنگلہ ٹی ٹوئنٹی، پاکستان 74 رنز سے جیت گیاپاک بنگلہ ٹی

بنگلہ دیش کے شہر میرپور میں کھیلے گئے میچ میں صاحبزادہ فرحان، حسن نواز اور محمد نواز کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے 7 وکٹوں پر 178 رنز بنائے۔ فاسٹ بولر سلمان مرزا نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 19 رنز دے کر 3 ٹاپ آرڈر بیٹرز کو پویلین بھیجا، فہیم اشرف اور محمد نواز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے اوپنر صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان نے پہلی وکٹ پر 82 رنز کا آغاز فراہم کیا، صائم ایوب نے 21 رنز کی اننگز کھیلی۔ صاحبزادہ فرحان نے 41 گیندوں پر 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، حسن نواز نے 33 رنز بنائے ان کی اننگز میں 3 چھکے شامل تھے۔

پاک بنگلہ ٹی ٹوئنٹیپاک بنگلہ ٹی

محمد نواز 2 چھکے اور 2 چوکے لگا کر 24 رنز بنائے، کپتان سلمان علی آغا 12 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے تسکین احمد نے 3 اور نسیم احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں بنگلالی اوپنر تنزید حسین بغیر کوئی ر ن بنائے پویلین لوٹے، سلمان مرزا کی تباہ کن بولنگ کے سامنے بیٹرز بے بس دکھائی دیے۔ لیٹ آرڈر میں محمد سیف الدین نے 35 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی۔

بنگلہ ٹیم 17 ویں اوور میں 104 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سلمان مرزا نے 3، فہیم اشرف اور محمد نواز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ شکست کے باوجود بنگلہ دیش نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کی، بنگلہ دیشی ٹیم پہلی بار پاکستان کے خلاف سیریز جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

پہلا T20: بنگلادیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

پاک بنگلہ ٹی

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button