قومی خبریں

پاک افغان مذاکرات شروع

پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان مذاکرات قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہو گئے۔

83 / 100 SEO Score

پاک افغانپاک افغان مذاکرات شروع

پاک افغان مذاکرات کی میزبانی قطری انٹیلی جنس چیف عبداللّٰہ بن محمد الخلیفہ کر رہے ہیں۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے وزیرِ دفاع خواجہ آصف وفد کی سربراہی کر رہے ہیں، جبکہ افغانستان کی طرف سے وزیرِ دفاع ملا یعقوب وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔

پاکستانی سیکیورٹی حکام بھی وزیرِ دفاع کی معاونت کر رہے ہیں۔ سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان سے دہشت گرد گروپوں کی دراندازی کے یک نکاتی ایجنڈے پر بات کر رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان انٹیلی جنس چیف بھی افغان وفد میں شامل ہیں۔

بنوں: مغل کوٹ سیکٹر میں 2 دہشتگرد ہلاک

پاک افغان

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button