کھیل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کا مستعفی ہونے کا اعلان

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

83 / 100 SEO Score

پاکستان ہاکی فیڈریشنپاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کا مستعفی ہونے کا اعلان

طارق بگٹی نے کہا ہے کہ اپنا استعفیٰ وزیرِ اعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا ہے، وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل سے درخواست کرتا ہوں کہ کمیٹی بنائی جائے جو تحقیقات کرے۔

طارق بگٹی نے بدانتظامی کا ذمے دار پاکستان سپورٹس بورڈ کو قرار دیتے ہوئے عماد شکیل بٹ پر ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ہاکی پر 2 سال کی پابندی کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ پرو ہاکی لیگ کے لیے فنڈز پاکستان اسپورٹس بورڈ کے پاس تھے، پاکستان اسپورٹس بورڈ چیزیں سنبھالنے میں مکمل طور پر ناکام ہوا.

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کا کہنا ہے کہ ہاکی فیڈریشن کے پاس اتنے فنڈز نہیں تھے کہ وہ اس وقت وہاں سب مینج کرتے، پی ایس بی کی وجہ سے دورۂ آسٹریلیا میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

طارق بگٹی نے کہا کہ آسٹریلیا میں ہوٹل بکنگ کے لیے پی ایس بی نے رقم وقت پر ادا نہیں کی، پاکستان اسپورٹس بورڈ میں خود گیا کہ ہمارے پیسے بھیج دو مگر وہ کہتے ہیں کہ 2 ماہ لگیں گے

ان کا کہنا ہے کہ ہماری ورلڈ رینکنگ 18ویں تھی اور اب 13ویں پوزیشن ہے، یہ ہماری اچیومنٹ ہے، ہم جس کوالیفائی راؤنڈ کے لیے جا رہے ہیں، ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کا مستعفی ہونے کا اعلان

پاکستان کا بھارت کیخلاف کھیلنے کا فیصلہ: بھارتی میڈیا

 

پاکستان ہاکی فیڈریشن

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button