صنعت وتجارت

پاکستان کے پہلے گرین سکوک بانڈز کا اجراء

پاکستان نے پہلے گرین سکوک بانڈز کے اجراء کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کے پہلے گرین سکوک بانڈز کا اجراء

اس حوالے سے جاری کیے گئے وزارتِ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق گرین سکوک سے ماحول دوست منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب ہو گی۔ بانڈز کا ابتدائی اجراء 20 سے 30 ارب روپے تک ہو گا، جن کی نیلامی کی جائے گی۔

اعلامیے میں کہا کہ بانڈز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے لسٹ اور فروغ دیا جائے گا۔ بانڈز کے اجراء میں مختلف نجی بینک بھی جوائنٹ فنانشل ایڈوائزرز ہیں۔ کابینہ کی منظور کردہ پائیدار سرمایہ کاری سکوک فریم ورک کی بنیاد پر اجراء کیا گیا ہے۔ وزارتِ خزانہ نے بتایا ہے کہ گرین سکوک بانڈز کے اجراء کا اقدام پاکستان کے وژن 2028ء سے ہم آہنگ ہے۔ اس سے سرمایہ کاروں کو ماحول دوست منصوبوں میں سرمایہ کاری کا منفرد موقع ملے گا۔

ملک کی ترقی کیلئے پُرعزم ہیں،اورنگزیب

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button