قومی خبریں

پاکستان کا جدید فتح میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے ٹیکٹیکل بلاسٹک میزائل ابدالی کے بعد فتح میزائل کا بھی کامیاب تجربہ کر لیا۔

پاکستان کا جدید فتح میزائل کا کامیاب تجربہ

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی اسٹریٹجک کمانڈ کے سائنسدان و انجینئرز نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔ فتح میزائل کی رینج 120 کلومیٹر ہے، یہ تجربہ ’ایکس انڈس‘ مشق کے تحت کیا گیا ہے۔ میزائل میں جدید نیویگیشن سسٹم اور اعلیٰ درستگی شامل ہے، تجربے کا مقصد فوجی تیاری اور تکنیکی صلاحیت کی جانچ ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف نے کامیاب میزائل تجربے پر انجینئرز اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔ پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

پاکستان کا ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button