کھیل
پاکستان نے چائے کے وقفے تک 5 وکٹوں پر 398 رنز بنا لیے

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز چائے کے وقفے تک 5 وکٹوں پر 398 رنز بنالیے۔ قومی ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 23 رنز درکار ہیں۔ کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کےلیے کپتان شان مسعود اور نائٹ واچ مین خرم شہزاد بیٹنگ کےلیے آئے۔ پاکستان کا اسکور 235 رنز پر پہنچا تو خرم شہزاد آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 18 رنز بنائے۔
پاکستان کی تیسری وکٹ کامران غلام کی صورت میں گری۔ کامران 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔وکٹ کی ایک جانب موجود کپتان شان مسعود کا ساتھ چوتھی وکٹ پر سعود شکیل نے دیا، دونوں کے درمیان 51 رنز کی پارٹنرشپ بنی۔ تاہم 329 کے مجموعے پر سعود شکیل کگیسو ربادا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔