کھیل
پاکستان نے جنوبی افریقہ سے سیریز 1-2 سے جیت لی
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ایک روزہ میچ شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔


پاکستان نے جنوبی افریقہ سے سیریز 1-2 سے جیت لی
فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کا 144 رنز کا ہدف صرف 3 وکٹ کے نقصان پر 26ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ محمد رضوان 32 اور سلمان علی آغا 5 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ صائم ایوب نے ایک چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے 77 رنز کی شاندار باری کھیلی، بابر اعظم نے 27 رنز بنائے، فخر زمان بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔

اس سے قبل جنوبی افریقی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور گرین شرٹس کی عمدہ بولنگ کے باعث 37 اعشاریہ 5 اوورز میں صرف 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔










