حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ بھکاری اور منشیات فروش ملک کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔
اُنہوں نے فلسطین کی صورتِ حال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے خلاف ظلم و ستم کا دور ان شاء اللّٰہ ختم ہو گا۔
چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ اُمت کو اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ فلسطین، شام، عراق اور کشمیر میں اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔