آج کا کالم

پاکستان سعودی عرب: دفاعی معاہدہ

پاکستان سعودی عرب کے مابین دفاعی معاہدہ ایک راست اقدام ہے جو وقت کی اہم ضرورت تھا۔ یہ معاہدہ عصر حاضر کی اسلام دشمن طاقتوں کے خلاف اتحاد بین المسلمین کی طرف اہم پیش رفت ہے۔

83 / 100 SEO Score

پاکستان سعودی عربپاکستان سعودی عرب: دفاعی معاہدہ

پاکستان سعودی عرب کے مابین دفاعی معاہدہ ایک راست اقدام ہے جو وقت کی اہم ضرورت تھا۔ یہ معاہدہ عصر حاضر کی اسلام دشمن طاقتوں کے خلاف اتحاد بین المسلمین کی طرف اہم پیش رفت ہے۔ جب سے یہ دفاعی معاہدہ ہوا ہے, اسرائیل اور بھارت میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے اس لئے کہ اس معاہدے کے مطابق دونوں میں سے کسی ایک ملک پر حملہ دونوں ملکوں پر حملہ تصور کیا جائے گا یوں دونوں ممالک اس حملے کا مل کر مقابلہ کریں گے۔
اس دفاعی معاہدے کے بعد جہاں عالم اسلام میں خوشی کی لہر دوڑ چکی ہے وہاں اس بات کی ضرورت بھی محسوس کی جا رہی ہے کہ پاکستان سعودی عرب معاہدے میں دیگر اسلامی ممالک مثلا قطر، ایران، ترکی, یو اے ای سمیت دیگر مسلم ممالک کو بھی شامل کیا جائے تاکہ ایک تو مسلم ممالک کا دھڑا مضبوط ہو، دوسرا غیر مسلم شیطان صفت طاقتوں کو یہ پیغام واضح انداز میں جا سکے کہ مسلم امہ کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔
اس تناظر میں دیکھا جائے پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ درحقیقت آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی اس حدیث مبارکہ کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش ہے جس میں تمام مسلمانوں کو ایک جسم قرار دیتے کہا گیا ہے کہ اگر کسی ایک مسلمان کے جسم کے ایک حصے کو چوٹ لگتی ہے تو اس کا پورا جسم درد کی اذیت محسوس کرتا ہے۔ یہی حالت پوری امت مسلمہ کی ہے کہ کسی ایک مسلم ملک کو دشمن سے پہنچنے والا نقصان در حقیقت پوری امت کا نقصان ہے اور یہ نقصان اسی صورت روکا جا سکتا ہے جب عالم اسلام ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائے۔
اس تناظر میں یہ بات بھی خوش آئند ہے کہ پاکستان سعودی عرب نے اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے باہمی دفاعی معاہدہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے عالم اسلام کے دیگر اجتماعی مفادات کو دیکھا جائے تو بھی تمام اسلامی ممالک باہمی تجارت کو وسعت دے کر نہ صرف اپنی معیشت کو بلندی کے ساتویں آسمان پر لے جا سکتے ہیں بلکہ پسماندہ اسلامی ممالک سے بے روزگاری کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔
اسی طرح اسلامی ممالک میں سیاحت کو فروغ دینے کے نتیجے میں دنیا بھر کے سیاحوں کا رخ مسلم ممالک کی طرف موڑا جا سکتا ہے۔ ان تمام باتوں سے بڑھ کر یہ کہ اقوام متحدہ میں ویٹو پاور صرف غیر مسلم ممالک کے پاس ہونے سے مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین سمیت دیگر کئی ایسے تنازعات ہیں جو حل طلب ہیں اس ضمن میں دیکھا جانا چاہیے کہ یا تو غیر مسلم ممالک کے پاس بھی ویٹو پاور نہ ہو اور اگر ایسا ممکن نہیں تو دنیا بھر میں طاقت کا توازن درست رکھنے کے لیے عالم اسلام کے پاس بھی ویٹو پاور کی طاقت ہونا چاہیے۔ پاکستان اور سعودی عرب نے اس ضمن میں ایک اہم قدم اٹھا لیا ہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ دیگر اسلامی ممالک بھی اس طرف توجہ دیں تاکہ اسلام دشمن طاقتوں، خاص طور پر وقت کے شیطان ثلاثہ کے توسیع پسندانہ عزائم کو خاک میں ملایا جا سکے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ عالم اسلام کا حامی و ناصر ہو آمین یا رب العالمین

سیلاب متاثرین اور ہماری ذمے داریاں

پاکستان سعودی عرب

پاکستان سعودی عرب

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button