قومی خبریں

پاکستان زلزلے کے جھٹکے،شدت 5.6 ریکارڈ

پاکستان اور افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ہندوکش ریجن افغانستان میں زلزلے کی شدت 5.6 اور گہرائی 121 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان زلزلے کے جھٹکے،شدت 5.6 ریکارڈ

زلزلے کا مرکز بغلان، افغانستان سے 167 کلومیٹر مشرق میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بھی محسوس کئے گئے۔ شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

مقبوضہ کشمیر و پاکستانی شمالی علاقہ میں گزشتہ شب زلزلہ 

مالاکنڈ، سوات، شانگلہ، چترال، ایبٹ آباد، مردان، مہمند، صوابی، لوئر دیر میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر سماہنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button