3 ون ڈے میچز سیریز کے ابتدائی 2 میچز جیت کر قومی ٹیم پہلے ہی فیصلہ کُن برتری حاصل کر چکی ہے۔
آج میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے جوہانسبرگ میں شروع ہوگا۔
گزشتہ روز میچ کیلئے قومی اسکواڈ نے بارش کے سبب ان ڈور پریکٹس سیشن کیا تھا۔
جس میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی جبکہ اسپنرز نے بھی نیٹ سیشن کیا۔