قومی خبریں

پاکستان ترقی کر رہا ہے: وزیرِ خزانہ

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان ترقی کررہا ہے۔

پاکستان ترقی کر رہا ہے: وزیرِ خزانہ

اسلام آباد میں کانفرنس سے میں کہا کہ ملک کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے۔ اصلاحات سے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا۔ حکومت معیشت کے تمام شعبوں میں بنیادی اصلاحات کر رہی ہے۔

وزیرِ اعظم اور ان کی ٹیم معاشی استحکام کے لیے پُرعزم ہے۔ رائٹ سائزنگ کے لیے مکمل پلان تیار کیا ہے۔ اداروں کے تمام معاملات کو دیکھ کر ہی رائٹ سائزنگ کی جائے گی۔ نجکاری کے عمل کو مزید شفاف کر رہے ہیں۔ حکومتی اخراجات کی کمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ ہمیں اپنے معاشی اہداف کا مکمل ادراک ہے۔ پائیدار معاشی استحکام کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔ کہا کہ صوبائی حکومتیں زرعی ٹیکس پر کام کر رہی ہیں۔ پالیسی ریٹ میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔

 سندھ:زرعی ٹیکس منظوری کا خیر مقدم, وزیر خزانہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button