قومی خبریں

پاکستان بنے 78 برس گزر گئے، کرپٹ ٹولہ ابھی قابض ہے: حافظ نعیم

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ 78 برس گزر نے کے باوجود پاکستان پر کرپٹ ٹولہ قابض ہے۔

84 / 100 SEO Score
پاکستان بنے 78 برس گزر گئے، کرپٹ ٹولہ ابھی قابض ہے: حافظ نعیمپاکستان بنے 78 برس گزر گئے

حافظ نعیم الرحمن نے قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ پاکستان اور اس کے عوام کو آزادی کے حقیقی مقاصد سے روشناس کرے۔

امیر جماعت نے کہا کہ پاکستان بنے 78 برس گزر گئے ہم نے مل کر فرسودہ نظام کو بدل کر ملک کو بانیان پاکستان کی امنگوں کا مرکز بنانا ہے۔ حافظ نعیم نے کہا کہ جاگیرداروں اور خاندانی پارٹیوں نے جابرانہ نظام مسلط کر رکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان انشا اللّٰہ بہت جلد دنیا کے نقشے پر حقیقی فلاحی اسلامی ریاست کے طور پر ابھرے گا۔ حافظ نعیم نے مزید کہا کہ پاکستان صرف امت نہیں بلکہ دنیا کے تمام مظلوم انسانوں کا ترجمان ہو گا۔

ہوش کے ناخن لیں، کے پی تباہی کی طرف جارہا ہے: حافظ نعیم

پاکستان بنے 78 برس گزر گئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button