کھیل
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج کھیلا جائے گا
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

مشرق اردو: تفصیلات کے مطابق سکواڈ کی باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے تیاریاں مکمل ہوگئیں، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی جم کر پریکٹس کی۔
قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ یہاں کی کنڈیشن فاسٹ بولرز اور بیٹرز کیلئے سازگار ہے۔جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گا۔