قومی کرکٹرز نے بدھ کو پریکٹس کے بجائے آرام کیا، تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو میزبان پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
قومی ٹیم آج کا میچ جیت کر مسلسل تیسری ون ڈے سیریز اپنے نام کرسکتی ہے۔
پاکستان نے اس سے قبل آسٹریلیا اور زمبابوے کو شکست دی تھی، آج کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے شروع ہوگا۔