مشرق ایکسکلوزیو

مسعود ہسپتال کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ

لاہور کے معروف مسعود ہسپتال کے زیر اہتمام سپورٹس گالا کے موقع پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

Masood 4 e1739119358223
سپورٹس گالا کے موقع پر میڈیکل کیمپ

مسعود ہسپتال کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ

لاہور: شہر کے معروف مسعود ہسپتال کے زیر اہتمام ٹاؤن شپ میں کرکٹ سپورٹس گالا کے موقع پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پنجاب بھر سے آئی کرکٹ ٹیموں کا فری میڈیکل چیک اپ کیا گیا اور طبی مشورے دیئے گئے۔ مسعود ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر احسن مسعود خان نے کہا کہ فری میڈیکل کیمپ لگانے کا مقصد عوام میں مفت طبی سہولیات اور بیماریوں سے متعلق آگاہی فراہم کرنا مقصود ہے۔  میڈیکل کیمپ کے موقع پر ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف اور ایمبولینس کی سہولت بھی موجود تھی۔ کیمپ میں ڈاکٹر احسن مسعود خان، ڈاکٹر عابد مشتاق، ڈاکٹر لاریب حسن، ڈاکٹر محمد ارشد اور ڈاکٹر ثاقب رضا بخاری نے کھلاڑیوں کا طبی معائینہ کیا، جبکہ سلمہ مشتاق کارپوریٹ منیجر اور سہیل زیدی نے کیمپ کے انتظامات کی نگرانی کی۔ سپورٹس گالا میں شریک کھلاڑیوں نے مسعود ہسپتال کی جانب سے لگائے گئے میڈیکل کیمپ کو سراہا اور ایسے کیمپوں کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔

 

 

مسعود ہسپتال اور لاہور بار ایسوسی ایشن کے تعاون سے ایوان عدل میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button