قومی خبریں
علی امین وزیر اعلی ہی رہیں گے،سلمان اکرم راجہ
پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین ہی رہیں گے

علی امین وزیر اعلی ہی رہیں گے، سلمان اکرم راجہ
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ آج عمران خان سے تفصیلی بات ہوئی ہے، ہمارے مطالبات کا مذاق اڑایا گیا، ہم پاکستان کے لوگوں کو بتائیں کہ اس دن کیا ہوا، ہم 28 جنوری کی نشست میں نہیں بیٹھیں گے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ علی امین کی خواہش پر عمران خان نے فیصلہ کیا کہ جنید اکبر پارٹی کےصوبائی صدر ہوں گے، مشال یوسف زئی بشریٰ بی بی کی ترجمان ہیں، پارٹی کے اپنے عہدے ہیں، بشریٰ بی بی کو کوآرڈینیشن کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کا کام پارٹی کے عہدیدار کریں گے، عمران خان سمجھتے ہیں عالیہ حمزہ کو پنجاب میں بڑا عہدہ دیا جائے، ہم بیٹھیں گے اور پنجاب میں عالیہ حمزہ کے حوالے سے اہم فیصلہ کریں گے۔