پاکستانی و سکھ رہنماؤں کی پیرس میں بھارت کیخلاف ریلی
فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور سکھ رہنماؤں نے ایفل ٹاور کے مقام پر بھارت کے خلاف ریلی نکالی اور بھر پور مظاہرہ کیا۔

پاکستانی و سکھ رہنماؤں کی پیرس میں بھارت کیخلاف ریلی
اس موقع چوہدری پرویز اقبال لوہئسر، سردار ظہور اقبال، کشمیری رہنما آصف جرال، تصور حسین تارڑ، چوہدری فاروق گورسی، سکھ رہنما مان سنکھ اور دیگر نے خطاب اور جنگ سے گفتگو کی۔
مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن رہنا چاہتا ہے مگر بھارتی حکومت اور مودی آئے روز کوئی نہ کوئی مسٔلہ کھڑا کردیتا ہے۔ پاکستانی قوم امن چاہتے ہے تاہم بھارت ہر موڑ پر پاکستان پر الزام تراشی اور جنگ کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش میں رہتا ہے۔ ہم اورسیز پاکستانی اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ بھارت نے ماضی کی طرح جارحیت کا مظاہرہ کیا تو ہماری مسلح افواج سخت جواب دے گی۔
مقررین کا کہنا تھا کہ ہم یہاں مقامی لوگوں اور فرانسیسی حکومت پر واضع کرنا چاہتے ہیں ہم پرامن ہیں۔ بھارت دہشت گردی و جنگ کی فضا کو ہوا دے رہا جس سے دنیا کا امن بھی خطرے میں پڑھ سکتا ہے۔ سکھ رہنما مان سنگھ نے کہا کہ جن دہشت گردوں نے 27 لوگوں کو ہلاک کیا ان کو زمین نکل گئی ہے یا آسمان نے اٹھالیا وہاں بھارتی افواج اور ایجنسیوں کی بھر مار ہے مگر افسوس کہ واقعہ کے بعد بھی گھنٹوں کوئی فورس وہاں نہیں پہنچی۔
بھارت دہشتگردی کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر