تازہ ترین

پاکستانیوں تیار رہو! جلد نئے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، عمران خان

ڈی چوک میں نہتے اور پر امن شہریوں پر بلااشتعال گولیاں چلائی گئیں، اس واقعے کو بھولنے نہیں دیں گے، وکلاء سے گفتگو

||Mashriq Urdu||

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ساری عمر بھی جیل میں گزارنے کیلئے تیار ہوں لیکن وقت کے یزید کے آگے کبھی نہیں جھکوں گا۔ جیل میں 500 دن مکمل ہونے پر اپنے ورکرز اور وکلاء سے اڈیالہ جیل عدالت میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے، اللہ الحق ہے وہ حق سچ کا خدا ہے اور صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے، ہم سب اس ملک کی حقیقی آزادی کے لیے قربانی دے رہے ہیں، آپ نے صبر کرنا ہے اور میرے ساتھ مل کر ظلم کا مقابلہ کرنا ہے، میں ساری عمر بھی جیل میں گزارنے کے لئے تیار ہوں،  عمران خان کا کہنا ہے کہ ڈی چوک میں دور حاضر کے جنرل ڈائیر نے قوم کو اپنا غلام گردانتے ہوئے نہتے اور پر امن شہریوں پر بلااشتعال گولیاں چلوائیں، ہم اس واقعے کو کبھی بھی بھولنے نہیں دیں گے اور اپنے ورکرز اور شہداء کو انصاف دلائیں گے، مجھے ورکرز اور وکلا نے بتایا ہے ابھی تک سامنے آنے والے 12 شہدا وہ ہیں جنہیں 26 نومبر کو مغرب سے پہلے شہید کیا گیا اور باقی لوگوں کو رات کو علاقے کی بجلی بند کروا کر گولیاں ماری گئی ہیں، ان کو کدھر غائب کیا گیا ہے؟۔ عمران خان کہتے ہیں کہ اب بھی درجنوں افراد مسنگ ہیں، لاپتا افراد کو تلاش کرنا اور تمام ڈیٹا پبلک کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، میڈیا سمیت ہزاروں لوگوں نے اندھا دھند فائرنگ اور بربریت اپنی آنکھوں سے دیکھی اور اس کے بعد ہسپتالوں کا ریکارڈ غائب کرنے اور شہداء کی لاشیں ورثاء کو فراہم کرنے سے انکار کی بھی میڈیا رپورٹس موجود ہیں،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button