Site icon MASHRIQ URDU

پارٹی عمران خان کی ہدایات پر چلتی ہے سوشل میڈیا پر نہیں: بیرسٹر گوہر

پارٹی
پارٹیپارٹی عمران خان کی ہدایات پر چلتی ہے سوشل میڈیا پر نہیں: بیرسٹر گوہر

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، اُمید ہے کل ملاقات ہو جائے گی، ملاقات ضروری ہے عدالتی احکامات بھی ہیں، اس سے حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔

ہمارا ریاست مخالف ایجنڈا نہیں، پارٹی ملکی سیاست میں ہے، ہم آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی بات کر رہے ہیں، عمران خان نے خود بھی کہا ہے ملک بھی ہمارا، فوج بھی ہماری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بات آئی تو ہم سارے بھارت کے خلاف اپنے ملک کے ساتھ کھڑے ہو گئے، چھ صفر سے ہم جیتے ہیں اس کی مثال دنیا میں نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ اچھی بات ہے، ہم نے ہمیشہ سعودی عرب کی حمایت کی ہے، ہمارا تعلق بہت مضبوط ہے، پارٹی کا شروع دن سے مؤقف ہے جو چیز امت کو مضبوط کرے گی ہم حمایت کریں گے۔

عمران خان کی رہائی کو یقینی بنائیں گے: بیرسٹر گوہر

Exit mobile version