بین الاقوامی

چین امریکہ ٹیرف، 90 دن تک معطل 

چین اور امریکہ نے مشترکہ بیان میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ اور واشنگٹن ایک دوسرے پر عائد ٹیرف کا کچھ حصہ 90 دن کےلیے معطل کر رہے ہیں۔

چین امریکہ ٹیرف، 90 دن تک معطل

مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات سے متعلق بات چیت کےلیے میکانزم قائم کریں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ تجارتی بات چیت چین اور امریکہ یا کسی تیسرے ملک میں بالترتیب ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جنیوا میں امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوا تھا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر کو مذاکرات کے نتائج سے آگاہ کر دیا گیا۔ امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ تجارتی معاہدے کی تفصیلات صبح جاری کی جائیں گی۔

امریکہ اور چین: تجارتی معاہدہ طے پا گیا، وائٹ ہاؤس

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button