تازہ ترین

پارلیمنٹ اراکان نے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا

اراکین پارلیمنٹ نے باضابطہ طور پر اپنی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا، تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین یک زبان ہوگئے۔

پارلیمنٹ اراکان نے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا، پارلیمانی ذرائع کے مطابق اراکین پارلیمنٹ نے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات میں کیا اور تنخواہوں میں اضافے کیلئے اسپیکرز کانفرنس کی سفارشات پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین قومی اسمبلی نے شکوہ کیا کہ صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کی تنخواہیں اور مراعات ہم سے زیادہ ہیں۔

ملڑی کورٹ نے پارلیمنٹ کی منظوری سے فیصلے کیے، دفتر خارجہ

اسپیکر نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے شعبہ اکاؤنٹس سے بجٹ کی تفصیلات مانگ لیں اور اس معاملے پر وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ حکومتی رضامندی پر قومی اسمبلی میں تنخواہوں میں اضافے کا بل پیش ہوگا، اس وقت ایم این اے کی تںخواہ اور ٹی اے ڈی اے 1 لاکھ 85 ہزار روپے ماہانہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button