کھیل

جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں 615 رنز پر آؤٹ

ٹیسٹ کے دوسرے دن جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں 615 رنز پر بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ریان ریکلٹن نے ڈبل سنچری بنائی

جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں 615 رنز پر آل آؤٹ، ٹیسٹ کے دوسرے دن جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں 615 رنز پر بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ریان ریکلٹن نے ڈبل سنچری بنائی، ٹمبا باووما اور کائل ویریانے نے سنچریاں بنائیں۔ جنوبی افریقہ نے دوسرے روز کھیل کا دوبارہ آغاز 4 وکٹ کے نقصان پر 316 رنز  سے کیا، تاہم کچھ ہی دیر بعد ہوم ٹیم کی پانچویں وکٹ 323 رنز پر گر گئی۔ ڈیوڈ بیڈنگھم 5 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری

بعدازاں پہلے ہی سیشن میں ریان ریکلٹن نے 266 گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کی۔ ریان ریکلٹن اور کائل ویریانے کے درمیان چھٹی وکٹ پر 148 رنز کی پارٹنرشپ بنی۔ ویریانے 100 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔  ساتویں وکٹ پر ریکلٹن نے مارکو یانسین کے ہمراہ 86 رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔ تاہم 557 کے مجموعے پر ریکلٹن 259 رنز کی میراتھون اننگز کھیل کر پویلین لوٹے، انہیں میر حمزہ نے کیچ آؤٹ کروایا۔ جنوبی افریقہ کے آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی مارکو یانسین تھے، انہوں نے 54 گیندوں پر 62 رنز بنائے جبکہ اختتامی لمحات میں کیشو مہارات نے 40 رنز کے ساتھ اپنا حصہ ڈال کر اپنی ٹیم کو 600 کا ہندسہ عبور کروایا جبکہ جنوبی افریقی ٹیم 615 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور سلمان علی آغا نے تین تین جبکہ میر حمزہ اور خرم شہزاد نے دو دو وکٹیں لیں۔ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ میر حمزہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button