کھیلقومی خبریں
ٹی 20: بنگلہ دیش کو 202 رنز کا ٹارگٹ

پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس کے لیے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا اور بنگلا دیشی قائد لٹن داس میدان میں اترے۔
ٹی 20: بنگلہ دیش کو 202 رنز کا ٹارگٹ
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس کے لیے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا اور بنگلا دیشی قائد لٹن داس میدان میں اترے۔ پاکستان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 202 رنز کا ہدف دیا ہے۔ جب کہ بنگلہ دیش نے پاکستان کے چھ کلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ٹاس کے بعد گفتگو میں سلمان آغا نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے، ٹیم کے تمام کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں۔
میچ میں پاکستان کی حتمی الیون میں فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث، سلمان علی آغا، حسن نواز، شاداب خان، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حسن علی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔ بنگلا دیشی ٹیم میں تنزید حسن، پرویز حسین، لٹن داس، توحید ہردوئی، مہدی حسن، ذاکر علی، شمیم حسین، رشاد حسین، تنظیم حسن ثاقب، حسن محمود اور شرف الاسلام شامل ہیں۔