قومی خبریں
ٹڈاپ کیس یوسف رضا گیلانی سمیت 40 ملزمان بری
ٹڈاپ کرپشن کیس میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سمیت 40 سے زائد ملزمان کو بری کر دیا۔

ٹڈاپ کیس یوسف رضا گیلانی سمیت 40 ملزمان بری.
ٹڈاپ کرپشن کیس کی وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں سماعت ہوئی۔
عدالت نے کہا کہ آپ کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، آپ کو با عزت کیا جاتا ہے، آپ کے خلاف گواہی دینے والے اب خود ملزم بن گئے۔ میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ٹڈاپ کیس میں وعدہ معاف گواہ آج ملزم ہے اور ملک سے فرار ہے۔ مجھ پر کیس بنانے والے ہماری اتحادی حکومت کا حصہ ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ قانون کے مطابق چلتا ہوں۔ جو بھی کام کرتا ہوں آئین کے مطابق کرتا ہوں۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کل کچھ ارکان کہہ رہے تھے کہ چیئرمین سینیٹ سیر سپاٹے کرتے ہیں۔ ایوان میں نہیں آتے، سینیٹ کا رکن پہلی بار نہیں بنا، کئی سال قومی اسمبلی اور سینیٹ میں رہا ہوں۔ اگر کوئی رکنِ سینیٹ جیل میں ہے تو رول کے مطابق میں پروڈکشن آرڈر جاری کر سکتا ہوں۔