دہشت گردوں کی پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی گئی
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 20 سے 25 دہشت گردوں نے کرم، شمالی وزیرستان سے داخل ہونے کی کوشش کی

Mashriq Urdu
سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی، آج صبح دہشت گردوں نے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی تھی۔
دہشت گرد اور افغان طالبان نے مل کر پاکستانی چوکیوں پر بلا اشتعال بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس کا سیکیورٹی فورسز نے منہ توڑ جواب دیا۔
پاکستان کی افغانستان میں فضائی کارروائی، اہم کمانڈرز سمیت 71 ہلاک، 4 مراکز تباہ
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کی طرف بھاری نقصانات کی مصدقہ ابتدائی اطلاعات ہیں۔
مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں 15 سے زیادہ دہشت گرد اور افغان طالبان کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔
علاوہ ازیں مؤثر جوابی کارروائی اور گولا باری سے افغان طالبان 6 چوکیاں چھوڑ کر بھاگ گئے، افغانستان کی سائیڈ پر نقصانات مزید بڑھنے کی بھی اطلاعات ہیں جبکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا صرف 3 زخمیوں ہوئے۔