بین الاقوامی

ٹرمپ غزہ پر قبضہ کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، ایران

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر غزہ پر قبضے کی منصوبہ سازی کا الزام لگادیا۔

ٹرمپ غزہ پر قبضہ کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، ایران

ایران کے اعلیٰ عہدیدار نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ امریکی صدر کا غزہ پر قبضے کا منصوبہ ہے۔

ایرانی عہدیدار نے مزید کہا کہ ایران غزہ سے فلسطینیوں کی کسی بھی طرح کی بےدخلی کو مسترد کرتا ہے۔ ایران اور امریکا کے مذاکرات علیحدہ بات ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی عہدیدار نے کہا کہ ایران ٹرمپ کی سفارت کاری کو ایک اور موقع دینے کےلیے تیار ہے لیکن رکاوٹ اسرائیل ہے۔

ایران میں 2 نیوکلیئر پاور پلانٹ لگائیں گے، صدر پیوٹن

ایرانی عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ امریکا ایران سے معاہدہ چاہتا ہے تو اسرائیل کو لگام ڈالے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button