حروں کے روحانی پیشوا پیر صبغت اللہ المروف پیر پاگارہ نے سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد خان جمالی کی جانب سے دی جانے والی دعوت کے موقع پر کوٹ نور پور جمالی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک کے حالات ٹھیک نہیں ہے جبکہ بلوچستان کے حالات کو دیکھ کر مجھے سخت افسوس ہورہا ہے بلوچستان میں لوگ ادھار لے کر بچوں کو پڑھا رہے ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں ہے انہوں نے کہا ملک کی فوج سے محبت کرتا ہوں اور فوج کو بھی چاہیے کہ وہ انصاف کرے ہم( الف) کو ووٹ دیتے ہیں اور لایا( ب )کو جاتا ہے ہمارے اور آپ کے ووٹ سے نا تو حکومت بنتی ہے اور نا ہی ٹوٹتی ہے اس وقت سیاستدان کم اور ٹھیکیدار زیادہ اسمبلیوں میں بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ حکومت میں بیٹھے لوگ بھی ایک دوسرے کے ساتھ جھوٹ بول رہے ہیں ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے سینئر سیاستدانوں کو اسمبلی میں لانا چاہیے سندھ اور بلوچستان کے ساتھ پانی کے معاملے پر وفاق کو سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے اور صدر آصف علی زرداری کو پانی کے مسئلہ پر اقدام اٹھانا چاہیے پیر صبغت اللہ شاہ راشدی کا مزید کہنا تھا کہ ملکی کی معیشت کا دارو مدار زراعت کے اوپر ہے کاشت کاروں کا معاشی قتل کسی صورت ہونے نہیں دیں گے اللہ پاک وطن عزیز کو اپنی حفظ و امان میں رکھے ۔
0 25 1 minute read