علاقائیعلاقائی خبریں

ولنٹیرز پولیس انٹرن شپ تکمیل پر تقریب کا اہتمام

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران کی پولیس ہیڈ کوارٹرز قلعہ گجر سنگھ آمد

لاہور, ولنٹیرز ان پولیس انٹرن شپ پروگرام کے تحت 15ویں سیشن کی تکمیل پر تقریب کا اہتمام، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران کی پولیس ہیڈ کوارٹرز قلعہ گجر سنگھ آمد، ایس پی ہیڈ کوارٹرز احمد زنیر چیمہ۔ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے خوش آمدید کہا،طلباءو طالبات نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران کی طلباء سے انٹرن شپ پروگرام کے متعلق دریافت کیا جبکہ ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ نے طلباء سے لاہور پولیس کی مختلف ایپس۔سافٹ وئیرز کے متعلق دریافت کیا، ایس پی ہیڈ کوارٹرز ڈولفن شاہ میر خالد نے ڈولفن فورس کے متعلقہ طلباءو طالبات سے گفتگو کی اس کے علاوہ پولیس ورکنگ۔ پولیس خدمت مراکز۔وویمن سیفٹی ایپ کے حوالے سے انٹرن شپ پروگرام کے بارے طلباءو طالبات سے گفتگوبھی کی، طلباءو طالبات نے پولیس اور عوام کے درمیان بہتر روابط٬جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو سراہا، طلباء و طالبات کا انٹرن شپ پروگرام کے بارے مثبت تاثرات کا اظہار ،طلباء و طالبات سے ملاقات میں انٹرن شپ کے متعلق مختلف تجاویز بھی زیر غور، تمام تر سرگرمیوں کو طلباءکے وفد نے سراہا بہترین انتظامات اور پولیس معلومات پر پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button