قومی خبریں

بھارت : وسیم اکرم نامی جاسوس پکڑا گیا، پاکستانی کرکٹر برہم

نئی دہل/سڈنی بھارتی ریاست ہریانہ میں وسیم اکرم نامی یوٹیوبر کو جاسوسی کے الزام میں

84 / 100 SEO Score

بھارتنئی دہلی/سڈنی بھارتی ریاست ہریانہ میں وسیم اکرم نامی یوٹیوبر کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تاہم صورت حال ایسی بنی کہ پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم ایک ویڈیو جاری کرنے پر مجبور ہوگئے۔

 

ہریانہ میں حالیہ دنوں معروف یوٹیوب جیوتی سمیت کئی سوشل میڈیا انفلونسرز کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔ گذشتہ ہفتے بھارتی حکام نے وسیم اکرم نامی ایک یوٹیوبر کو بھی جاسوسی کے الزامات میں گرفتار کرلیا۔

 

تاہم اس گرفتاری کے بعد کئی نیوز چینلز نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

وسیم اکرم کے بقول "ہمسایہ ملک میں کوئی جاسوس پکڑا گیا ہے، اس کا نام وسیم اکرم ہے۔ نیوز چینلز فوٹو میری لگا رہے ہیں۔”

سابق کرکٹر نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ تصدیق کیے بغیر ان کی تصویر لگائی گئی۔

بھارتوسیم اکرم کے مطابق اس کے بعد سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس پر کمنٹس ہوتے رہے اور لوگوں نے اس بات کا احساس بھی نہیں کیا کہ وہ میرا اکاؤنٹ نہیں ہے۔

خالدہ ضیا کے بیٹے کی 17سال بعد بنگلہ دیش واپسی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button