قومی خبریں

وفاقی وزراء کے الزامات کا اخلاقی جواب دیا: سہیل آفریدی

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء کے غلط الزامات کا اخلاقی طریقے سے جواب دیا ہے۔

85 / 100 SEO Score

وفاقی وزراءوفاقی وزراء کے الزامات کا اخلاقی جواب دیا: سہیل آفریدی

کرک میں جلسے سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ آپ کو معلوم ہے جس دن عمران خان نے میرا نام وزارتِ اعلیٰ کے لیے تجویز کیا، اس دن سے جو لوگ نوجوانوں کو موقع نہیں دیتے انہوں نے شور شرابا شروع کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء نے ان پر پریس کانفرنس میں غلط الزامات لگائے لیکن انہوں نے اخلاقی طریقے سے جواب دیا۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ میں اڈیالہ جیل گیا، اسی وقت وزیرِ اعظم کی کال آئی، پرائم منسٹر شہباز شریف نے مجھے وزیرِ اعلیٰ منتخب ہونے پر مبارک باد دی، میں نے ان سے کہا کہ میری اپنے قائد سے ملاقات کے لیے انتظامات کریں۔

وفاقی وزراءسہیل آفریدی نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے میٹنگ کے لئے بلایا جس پر میں نے کہا کہ قائد سے پوچھ کر بتاتا ہوں، آج خیبر پختون خوا میں حکومت عام عوام کی ہے، اب بھی وفاقی وزراء مجھے بدنام کرنے کی کوشش کریں گے، مجھے کوئی ڈرا نہیں سکتا۔ اُن کا کہنا ہے کہ پھر انہوں نے کہا کہ نوجوان ہے، ڈیلیور نہیں کرے گا، آپ لوگوں نے برسوں میں کیا کیا ہے؟ ڈیلیور کرنے کے لیے نیت اور کوشش ہونی چاہئے، ہم کر کے دکھائیں گے۔

پی ٹی آئی اراکین: سہیل آفریدی کو ووٹ دینے کا حلف

وفاقی وزراء

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button