صنعت وتجارتقومی خبریں

وفاقی بجٹ2025: ایک ہزار رکھنے کی تجویز

بجٹ 2025: وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

84 / 100 SEO Score

وفاقی بجٹ2025: ایک ہزار رکھنے کی تجویز

دستاویز کے مطابق بورڈ آف انویسٹمنٹ کے لیے 1 ارب 10 کروڑ روپے مختص کرنے اور وفاقی کابینہ ڈویژن کے لیے 50 ارب 33 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کے لیے 2 ارب 78 کروڑ روپے، کامرس ڈویژن کے لیے 40 کروڑ، مواصلات ڈویژن کےلیے 20 کروڑ اور دفاع ڈویژن کےلیے 11 ارب 55 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔وفاقی بجٹ2025:

دستاویز کے مطابق دفاعی پیداوار ڈویژن کےلیے ایک ارب 78 کروڑ روپے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لیے 49 کروڑ 50 لاکھ روپے، فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ کے لیے 19 ارب 68 کروڑ روپے، فنانس ڈویژن کے لیے 80 ارب 20 کروڑ روپے، صوبے اور خصوصی علاقوں کے لیے 245 ارب 88 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

وفاقی بجٹ2025: ایک ہزار رکھنے کی تجویزوفاقی بجٹ2025:

صوبائی منصوبوں کے لیے 93 ارب 44 کروڑ روپے، ضم شدہ اضلاع کے لیے 70 ارب 44 کروڑ روپے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے 82 ارب روپے، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لیے 45 ارب روپے، ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے لیے 2 ارب 50 کروڑ روپے، ہیومن رائٹس ڈویژن کے لیے 2 کروڑ 30 لاکھ روپے، صنعت و پیداوار کے تحت منصوبوں کے لیے 1 ارب 90 کروڑ روپے، اطلاعات و نشریات ڈویژن کے لیے 4 ارب 33 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام ڈویژن کے لیے 13 ارب 52 کروڑ روپے، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کے لیے 1 ارب 13 کروڑ روپے، داخلہ ڈویژن کے لیے 10 ارب 90 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

وفاقی بجٹ2025:

امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران ڈویژن کے لیے 1 ارب 80 کروڑ روپے، قانون و انصاف ڈویژن کے لیے 1 ارب 71 کروڑ روپے، بحری امور ڈویژن کے لیے 3 ارب 36 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق ایس آئی ایف سی کے لیے 50 کروڑ 30 لاکھ روپے اور آبی وسائل ڈویژن کے لیے 140 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کا کل بجٹ 660 ارب 1 کروڑ روپے، مختلف کارپوریشنوں کا مجموعی ترقیاتی بجٹ 332 ارب 98 کروڑ روپے، این ایچ اے کا ترقیاتی بجٹ 228 ارب 97 کروڑ روپے، بجلی کے منصوبوں کے لیے بجٹ میں 104 ارب روپے اور مختلف پروجیکٹس کے مالی ذمے داریوں کے لیے 5 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا:بجٹ 13 جون کو پیش ہو گا: مشیر خزانہ

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button