قومی خبریں
وزیر مملکت بلال اظہر کیانی سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات
وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی سے ورلڈ بینک کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

وزیر مملکت بلال اظہر کیانی سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات
اس ملاقات میں پاکستان ریلوے میں اصلاحات، گورننس خاص طور پر ٹریک انفرااسٹرکچر کی اپ گریڈیشن پر بات چیت کی گئی ہے۔ اس دوران ایم ایل ون اور ریلوے کے دیگر منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عالمی بینک کے وفد نے ریلوے اصلاحات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ وزیر مملکت نے ورلڈ بینک کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے کو عالمی معیار کے مطابق بنانا چاہتے ہیں۔ عالمی بینک کے جنوبی ایشیا کے منیجر جن جونگ ایون او کی سربراہی میں وفد ٹرانسپورٹ کے ماہرین پر مشتمل تھا۔
آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول